سٹی ٹریفک پولیس مزید 5ڈرائیونگ سکولز بنائے گی: رائے اعجاز

سٹی ٹریفک پولیس مزید 5ڈرائیونگ سکولز بنائے گی: رائے اعجاز

  

لاہور(کرائم رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر ایس ایس پی رائے اعجاز احمد نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس نے شہر میں مزید 5ڈرائیونگ سکولز بنانے کا اعلان کر دیا ۔ شہر میں 200تربیت یافتہ ڈرائیورز بنانے اور ہر ممکن تعاون پر چیئر مین ٹیوٹا کا شکریہ ادا کرتاہوں۔

ان خیا لات کا اظہار انہوں نے آج گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج ریلولے روڈمیں ٹیوٹا کے اشتراک سے بنائے گئے ڈرائیونگ سکولز میں فائنل ٹیسٹ کامیاب کر نے والے 200ڈرائیورز کے درمیان سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب کے دوران کیا ۔اس موقع پر چئیر مین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ ، سی ای او ڈاکٹر ناصر، ایس پی سٹی ٹریفک آصف صدیق ، ڈی ایس پی لائسنسنگ امتیاز الرحمن ا ور سٹوڈنٹس کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

مزید :

علاقائی -