پولیس ملازمین کے بچے رعائتی نرخوں پر معیاری تعلیم حاصل کر سکیں گے

پولیس ملازمین کے بچے رعائتی نرخوں پر معیاری تعلیم حاصل کر سکیں گے

  

لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور پولیس نے شہداء، زخمی ، حاضر و ریٹائرڈ ملازمین کے اہلخانہ کی ویلفیئر کیلئے انتہائی احسن اقدام اُٹھالیا۔اب شہداء ، زخمی، حاضر و ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کو معیاری تعلیم حاصل کرنے میں بالکل پریشان نہیں ہونا چاہیے۔ لاہور پولیس نے KIPS سکول سسٹم کے ساتھ MOU سائن کر لیا اب ملازمین کے بچے رعایتی نرخوں پر بہترین تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم حاصل کر سکیں گے۔ MOU کی تقریب ڈی آئی جی آپریشنز دفتر میں منعقد کی گئی اس موقع پر سی سی پی او لاہور کیپٹن(ر) محمد امین وینس، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف، ایس پی سکیورٹی رانا طاہر، انسپکٹر ظہیر الدین ، CEO KIPS سکول سسٹم عابد ایوب اور ڈائریکٹر پراجیکٹس کرنل(ر) طاہر نے شرکت کی۔ سی سی پی او لاہور کیپٹن(ر) محمد امین وینس نے اس موقع پر کہا کہ KIPSسکول سسٹم کے سکول، کالجز اور یونیورسٹی میں لاہور پولیس کے شہید ملازمین کے بچوں کو 40% ، زخمی ملازمین کے بچوں کو 30% اور حاضر و ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کو 15% تعلیمی رعایت حاصل ہو گی۔

مزید :

علاقائی -