ضلعی عدلیہ کے ججوں کی کارکردگی تسلی بخش قرار ،پرانے کیسزترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کا حکم

ضلعی عدلیہ کے ججوں کی کارکردگی تسلی بخش قرار ،پرانے کیسزترجیحی بنیادوں پر ...

  

لاہور( نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابد حسین قریشی نے ضلعی عدلیہ کے ججوں کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے پرانے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کا حکم دیا ہے۔سیشن کورٹ کے کمیٹی روم میں سیشن جج کی سربراہی میں گزشتہ روزضلعی عدلیہ کے جوڈیشل افسروں کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل سیشن جج رحمت علی، اختر بھنگو، سینئر سول جج ایڈمن لاہور شکیب عمران قمر، سینئر جوڈیشل مجسٹریٹ عمر فاروق وڑائچ ، سینئر جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز باجوہ، جوڈیشل مجسٹریٹ رمضان ڈھڈی ، عمران اصغر، طلعت محمود سمیت لاہور کے تمام جوڈیشل افسران نے شرکت کی ۔

، اجلاس میں پیش کی گئی ماہانہ نمٹائے گئے مقدمات کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پرانے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -