چوری کا ملزم عدم ثبوت اور راضی نامہ پر بری

چوری کا ملزم عدم ثبوت اور راضی نامہ پر بری

  

لاہور( نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ رانا شہزاد نے چوری کے مقدمے میں ملوث ملزم کو عدم ثبوت اور راضی نامہ کی بنیاد پر بری کردیاہے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو فیکٹری ایریا پولیس نے ملزم محمد رفیع کے خلاف درج مقدمہ کا چالان پیش کیا،ملزم کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ پولیس نے ملزم کو شک کی بنیاد پر گرفتار کیا تھا، تفتیش میں بھی ملزم پر کوئی جرم ثابت نہیں ہوا،مدعی کی جانب سے ملزمان کو شناخت بھی نہیں کیا گیا،عدالت سے استدعا کی گئی کہ راضی نامہ کی بنیاد پر ملزم کو بری کرنے کا حکم دیا جائے۔

Back to

مزید :

علاقائی -