پتنگ بازی آرڈیننس کی خلاف ورزی کے 2 ملزم ضمانت پر رہا

پتنگ بازی آرڈیننس کی خلاف ورزی کے 2 ملزم ضمانت پر رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نامہ نگار)کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نعمان ناصرنے پتنگ بازی آرڈیننس کی خلاف ورزی کے مقدمہ میں ملوث دو ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں 50،50ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
عدالت میں تھانہ مناواں پولیس نے ملزمان باسط اور کاشف کے خلاف درج مقدمہ کا چالان پیش کیا،ملزمان کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ پولیس نے ملزمان کے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -