34عدالتی افسروں اور ملازمین کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

34عدالتی افسروں اور ملازمین کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابد حسین قریشی نے 34عدالتی افسروں اور ملازمین کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں ،فاضل جج نے ان افسروں کو 11اکتوبر تک نئی تعیناتیوں کا چارج سنبھالنے کی ہدایت کی ہے ۔نوٹیفیکیشن کے مطابق سٹینو گرافرز محمد سروپ، محمد اسلم، سید عقیل حیدر ، مرزا شرجیل، بتول حسین، محمد طارق شبیر، وقاص علی، ماجد جمیل، کامران قمر، محمد عمران نواز اور انعام اللہ سندھو کی عدالتیں تبدیل کر دی گئی ہیں جبکہ آٹھ عدالتی ریڈرز مدثر عباس، زمان اللہ، اقبال خان، علی رضا رحمت، محمد ادریس، محمد زعیم باری، محمد اظہر اور ظفر حسین کے تبادلوں کی منظوری بھی دے دی گئی ہے، عدالتی نوٹیفیکیشن کے مطابق تین ڈیٹا انٹری آپریٹرز محمد آصف، نزہت اظہر اور حمیرا یوسف کے بھی تبادلے کئے گئے ہیں جبکہ اہلمد محمد عرفان کو ایڈیشنل سیشن جج ملک اعجاز آصف کی عدالت میں تعینات کیا گیا ہے ، اہلمد محمد بلال، عمیر نجیب، محمد عثمان، رضوان احمد ، شکیل الرحمن، محمد ندیم، ابوبکر، عثمان نواز اور محمد عثمان کی عدالتیں بھی تبدیل کر دی گئی ہیں، نائب قاصد محمد ظفر اور محمد صفدر کے تبادلے بھی کئے گئے ہیں، نوٹیفیکیشن میں تمام تبدیل ہونے والے عدالتی افسروں اور ملازمین کو 11اکتوبر تک نئی تعیناتیوں کا چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -