خاندان سمیت وکیل کے قتل کیخلاف لاہور بار ایسوسی ایشن کی ہڑتال

خاندان سمیت وکیل کے قتل کیخلاف لاہور بار ایسوسی ایشن کی ہڑتال

  

لاہور( نامہ نگار)خاندان سمیت وکیل کے قتل کے خلاف پنجاب بار کونسل کی کال پر لاہور بار ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی ، وکلاء صرف اہم نوعیت کے مقدمات میں پیش ہوئے ،وکلاء کی ہڑتال کے باعث سیکڑوں مقدمات التواء کاشکارہوئے جبکہ سائلین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،عدالتی بائیکاٹ کی وجہ سے حراستی ملزموں کو مقدمات میں حاضریاں لگانے کے بعد مقدمات کو بغیر کارروائی کے اگلی تاریخوں تک ملتوی کر دیا گیا۔ہڑتال کے باعث سیشن کورٹ، ماڈل ٹاؤن کچہری ،کینٹ کچہری،ضلع کچہری اور بینکنگ سمیت ماتحت عدالتوں میں وکلاء پیش نہیں ہوئے جس کی وجہ سے عدالتوں میں زیر سماعت ہزاروں مقدمات کی سماعت ممکن نہ ہوسکی اورمقدمات کو بغیر کسی کارروائی کئے اگلی تاریخوں تک ملتوی کر دیا گیا۔

مزید :

علاقائی -