عدالتی حکم عدولی پر جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہتھکڑی لگ گئی

عدالتی حکم عدولی پر جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہتھکڑی لگ گئی

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج چودھری محمد الیاس نے عدالتی حکم پر جیل میں ملزم نہ رکھنے پر جیل سپرٹنڈنٹ اعجاز وڑائچ کو ہتھکڑی لگا کر عدالت کے باہرکھڑا کر دیا ،بعد میں معافی مانگنے پر 10ہزار جرمانہ عائد کرتے ہوئے انہیں چھوڑ دیا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سیالکوٹ کے ایک ملزم کو قید اور جرمانے کی سزا سنا کر جیل بھجوایالیکن سپرٹنڈنٹ نے ملزم کو بیرک میں رکھنے سے انکار کر دیا عدالت کے علم میں جب یہ بات لائی گئی تو فاضل جج نے فوری سپرٹنڈنٹ کو طلب کیا اور انہیں حکم عدولی پرڈانٹ پلاتے ہوے ہتھکڑی لگا کرعدالت کے باہرکھڑا کر دیا، عدالت کے دوبارہ بلانے پر سپرٹنڈنٹ اعجاز وڑائچ نے معافی مانگی کہ وہ آئندہ عدالتی حکم عدولی نہیں کریں گے ،عدالت معافی مانگنے پر مذکورہ سپرنٹنڈنت کو 10ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوے انہیں وارننگ دے کر چھوڑ دیاگیا۔

مزید :

علاقائی -