بینظیر کیس :سزا یافتہ آفیسرزکی ترقی گھٹیا اقدام ہے :بلاول بھٹو

بینظیر کیس :سزا یافتہ آفیسرزکی ترقی گھٹیا اقدام ہے :بلاول بھٹو

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)بلاول بھٹوزرداری کا کہناہے بینظیر قتل کیس میں سزا یافتہ خرم شہزادکوراولپنڈی کاایس ایس پی لگاکرمقدمہ سے متعلقہ لوگوں کودھمکایاگیاہے،سزا یافتہ افسران کوترقی دیکرشریف برادران نے گر ی ہوئی حرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا خرم شہزادکی بطور ایس ایس پی سپیشل برانچ کی تعیناتی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا حکومت نے اپنے اس اقدام سے پیپلزپارٹی کے جیالوں کوگھٹیاپیغام دیاہے،خرم شہزادکی تعیناتی ہمارے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔بلاول بھٹونے مزید کہا شریف خاندان بھٹو کی قربانیوں کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہاہے ۔ بینظیرقتل کیس کے ما تحت عدالت کے فیصلے کو چیلنج کرچکے ہیں، جبکہ دوسری طرف بینظیرقتل کیس کے سزایافتہ پولیس افسروں کوترقیاں دی جارہی ہیں۔ بھٹوخاندان کوکبھی انصاف نہیں ملالیکن ہم نے ہمیشہ عدالتوں کادروازہ کھٹکھٹایا ہے۔

بلاول بھٹو

مزید :

صفحہ اول -