نیب کی ٹیم کو ایوین فیلڈ ریفرنس کی تحقیقات کیلئے لندن جانے کی اجازت مل گئی
لاہور (این این آئی ) قومی احتساب بیورو ہیڈ کوارٹر نے نیب لاہور کی ٹیم کو ایوین فیلڈ ریفرنس کی تحقیقات کیلئے لندن جانے کی اجازت دے دی ،تین رکنی ٹیم کے اگلے ہفتے لندن روانگی کاامکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق ایوین فیلڈ کیس پر نیب کے تین افسران تحقیقات کررہے ہیں ۔نیب ٹیم مقدمات کوعدالت میں ثابت کرنے کیلئے گواہ بھی تلاش کرے گی جبکہ شریف خاندان کی جانب سے جمع کرائی گئی دستاویزات کی تصدیق کرائی جائے گی ۔
نیب کی ٹیم