وفاقی کابینہ کا اجلاس ، ویلفیئر سیٹیزن بل پر غور ، وزارت پورٹس اینڈ شپنگ کا نام ’’میری ٹائم ‘‘ رکھنے کی منظوری

وفاقی کابینہ کا اجلاس ، ویلفیئر سیٹیزن بل پر غور ، وزارت پورٹس اینڈ شپنگ کا ...

  

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی کابینہ نے بندرگاہوں اور جہاز رانی کی وزارت کا نام تبدیل کرکے وزارت میری ٹائم رکھنے کی منظوری دیدی ہے۔ منگل کو وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہوا۔ کابینہ نے پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزہ ختم کرنے کے معاہدہ کے مذاکراتی مسودہ پر دستخط کی منظوری دی۔ اجلاس نے سری لنکا، نیپال، فرانس، تیونس، مراکش اور پرتگال کے ساتھ دہرے ٹیکسوں سے بچاؤ اور آمدنی پر ٹیکسوں کے حوالہ سے مالیاتی اجتناب کی روک تھام کے موجودہ کنونشن میں ترمیم کی منظوری دی۔ کابینہ نے پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل اور بلغاریہ کی زرعی اکیڈمی کے درمیان زرعی تحقیق کے میدان میں سائنسی و تکنیکی تعاون کیلئے ایم او یو پر دستخط کی بھی منظوری دی۔ کابینہ نے وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کے ممبر (ایڈمنسٹریشن) کے تقرر کی منظوری دی جبکہ بندرگاہوں اور جہاز رانی کی وزارت کا نام تبدیل کرکے وزارت میری ٹائم رکھنے کی بھی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے ویلفیئر سیٹیزن بل 2017ء پر بھی غوروغوض کیا، مجوزہ بل کا مقصد بزرگ شہریوں کو سہولت دینا اور ان کی ضروریات پورا کرنا ہے۔

وفاقی کابینہ

مزید :

صفحہ اول -