خاتون اول کون؟ٹرمپ کی سابق اور موجودہ بیویوں میں نیا تنازع
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودہ اہلیہ میلانیا اور سابق اہلیہ ایوانا ٹرمپ میں خاتون اول کے معاملے پر تنازع پیدا ہوگیا ۔ڈونلڈ ٹرمپ کی سابق اہلیہ ایوانا نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ملک کی خاتون اول ہیں جبکہ میلانیا ٹرمپ نے فورا ہی انہیں منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کی موجودہ بیوی ہونے کے باعث حقیقی خاتون اول وہ خود ہیں۔میلانیا ٹرمپ کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کو اپنا اور میلانیا کا گھر بنایا ہے، میلانیا واشنگٹن میں رہتی ہیں اور انہیں امریکا کی خاتون اول ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے اس اعزاز کو بچوں کی مدد کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے نہ کہ اپنی کتابیں بیچنے کیلئے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ٹرمپ کی سابق بیوی ایوانا کا خاتون اول ہونے کا دعوی بالکل بے بنیاد اور محض توجہ حاصل کرنے کی ایک کوشش ہے۔ واضح رہے کہ امریکا کی تاریخ میں پہلی بار یہ ہوا ہے کہ صدر کی موجودہ اور سابق بیویوں کے درمیان اس طرح کھلے عام جھگڑا ہورہا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے دوسرے صدر ہیں جو طلاق یافتہ ہیں اور پہلے صدر ہیں جنہیں ایک سے زائد طلاقیں ہوئی ہیں۔
خاتون اول کون؟