سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول تکیہ لہری شاہ کے وفد کا ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا دورہ

سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول تکیہ لہری شاہ کے وفد کا ایوانِ کارکنانِ ...

  

لاہور(پ ر)سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ تکیہ لہری شاہ کے طلباو اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہوراور امیر چشتی بوائز ہائی سکول‘ ملتان روڈ چوہنگ کے طلباء اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ ، -1شاہراہِ نظرےۂ پاکستان‘ جوہر ٹاؤن کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ فار ویمن‘ جیا موسیٰ شاہدرہ‘گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے گلاس سرامکس شاہدرہ‘یونیک ہائی سکول برائے طلبا‘ ٹاؤن شپ‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ جونےئر ماڈل سکول‘ ریواز گارڈن‘گورنمنٹ جونےئر ماڈل مڈل سکول‘ 15لیک روڈ کا وزٹ کیا۔

۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد442تھی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -