پاکستان سٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کی پانی پر رپورٹ حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہونا چاہیے، عدنان گورسی

پاکستان سٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کی پانی پر رپورٹ حکمرانوں کیلئے لمحہ ...

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے رہنما عدنان گورسی نے کہا ہے کہ پاکستان سٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کی پینے کے پانی پر رپورٹ حکمرانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہونا چاہیے طویل اقتدار کے مزے لینے والا شریف خاندان عوام کو صاف پانی تک مہیا نہیں کر سکا جس سے اُن کی کارکردگی کا بخوبی انداز لگایا جا سکتا ہے یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کے 24 بڑے شہروں میں69 فیصد پینے کے پانی کا آلودہ نکلنا حکمرانوں کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے۔

ن لیگی حکمران اپنے اللے تللے چھوڑ کر عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہم کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے صاف پانی ہر شہری کا بنیادی حق ہے آلودہ پانی کی وجہ سے بیماریوں میں خطر ناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کی بجائے سڑکوں اور پلوں پر توجہ دے رہی ہے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے دعوے صرف اشتہاروں کی حد تک نظر آتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -