مذہبی جماعتیں اسلام آباد کی بجائے اسلام کو اپنی منزل بنائیں،سید ریاض حسین

مذہبی جماعتیں اسلام آباد کی بجائے اسلام کو اپنی منزل بنائیں،سید ریاض حسین

  

لاہو(ایجوکیشن رپورٹر)جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ مذہبی جماعتیں اسلام آباد کی بجائے اسلام کو اپنی منزل بنائیں۔ٹرمپ اور مودی کی پالیسیوں سے تیسری عالمی جنگ شروع ہو سکتی ہے۔ مظلوم روہنگیا مسلمان امید بھری نظروں سے عالم اسلام کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ روہنگیا مسلمانوں کے سنگین مسئلے پر اقوام متحدہ اور مسلم حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی افسوسناک ہے۔ حکمران قوم کو مایوسی سے نکالنے کے لئے اسلام کی طرف رجوع کریں۔ سیکولر عناصر نظریہ پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

قومی مسائل کے حل کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ نظام مصطفے کو اقتدار میں لانے کے لئے اہل حق متحد ہو جائیں۔ پاکستان کے استحکام کے لئے صوفیاء کے ماننے والوں کا اتحاد ناگزیر ہے۔ پاکستان بنانے والے پاکستان بچانے کے لئے باہمی اختلافات بھلا کر یک جان ہو جائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -