پنجاب پولیس میں بھرتی کیلئے بوگس این ٹی ایس کے انکشاف پر تحریک التوائے کا رجمع

پنجاب پولیس میں بھرتی کیلئے بوگس این ٹی ایس کے انکشاف پر تحریک التوائے کا ...

  

لاہور (نمائندہ خصوصی )پنجاب پولیس میں بھرتی کیلئے رشوت اور بوگس این ٹی ایس کے انکشاف پر تحریک انصاف نے تحریک التوائے کار جمع کرا دی ہے جس میں نشاندہی کی گئی ہے کہ کہ این ٹی ایس کا امتحان ایک لاکھ روپے رشوت د ے کر پاس کرائے گئے ہیں جس کی ایف آئی آر نمبر25مورخہ21ستمبر2017بجرم 19/420ت پ تھانہ قلعہ گجر سنگھ درج ہوئی ہے ایم پی اے شعیب صدیقی نے تحریک التوائے کار میں اس معاملے کی تحقیق اور شفاف تفتیش کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات سے گڈ گورننس کے دعوؤں کی حقیت سامنے آ گئی ہے انہوں نے کہا کہ ممبران کو کوٹے دیے جا رہے ہیں۔

اور سیاسی بھرتیوں کے نام پر بے ایمان اہلکاران و افسران بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے میں سے گریز نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ این ٹی ایس میں امیدواروں کی جگہ دوسرے افراد کے امتحان دینے کے علاوہ یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ دوڑ ،فزیکل فٹنس اور میڈیکل ٹیسٹ میں بھی بے ضابطگیاں کی گئی ہیں اس معاملے کی سنگینی کے پیش نظر شہریوں میں انتہائی بے چینی ، اضطراب اور غم و غصہ پایا جاتا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس تحریک کو باضابطہ قرار دے کر اسمبلی میں بحث کرنے کی اجازت دی جائے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -