ارلی چائلڈ ہڈ کے 5000 سینٹرپایا تکمیل تک پہنچ چکے ہیں، عمران یوسف

ارلی چائلڈ ہڈ کے 5000 سینٹرپایا تکمیل تک پہنچ چکے ہیں، عمران یوسف

  

لاہور(پ ر)پلان انٹرنیشنل کے لیے یہ عمل باعث مسُرت ہے کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ایس ای ڈی حکومت پنجاب کی شراکت سے ارلی چائلڈ ہڈ کا حصہ ہے ۔اس شرکت داری کے توسط سے 5000 سینٹر پایا تکمیل تک پہنچے ہیں جس کے نتیجے میں ہر سال 125000 سے زائد بچے تعلیم سے مستفید ہونگے ۔اس اقدام کا اعلان ای سی ای ٹیچر گائیڈ کی افتتا حی تقریب میں کیاگیا۔اس ضمن میں صوبہ پنجاب میں پلان انٹرنیشنل پاکستان نے قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور حکومت پنجاب کے ہمراہ ای سی ای ٹیچر گائیڈ کی تشکیل بھی کی ہے اس گائیڈ کے ذریعے ٹیچر اور کیٹر گورنر کی استعداد کار میں اضافہ ممکن بنایا جا رہا ہے۔افتتا حی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پلان انٹرنیشنل پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر عمران یوسف شامی نے کہا کہ مجھے یہ علان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ پلان پاکستان 5000 ہزارای سی ای سینٹرز اور چھے ہزار ای سی ای گائیڈ زکے ذریعے حکومت کی معاونت کے لیے پُر عزم ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -