چھاتی کے سرطان بارے شوکت خانم میموریل ہسپتال اور ریسرچ سینٹر کی آگہی مہم

چھاتی کے سرطان بارے شوکت خانم میموریل ہسپتال اور ریسرچ سینٹر کی آگہی مہم

  

لاہور(پ ر)شوکت خانم میموریل کینسرہسپتال اور ریسرچ سینٹر ہمیشہ کی طرح اس اکتوبر بھی اپنی بریسٹ کینسر سے متعلق اپنی آگہی مہم کا آغاز کر چکاہے۔اس مہم کے دوران ملک کے تمام بڑے شہروں بشمول لاہور، کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور گجرات، جہلم، سرگودھا، ساہیوال، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، حیدرآباد اور گلف کے کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طالبات کے لئے اونکالوجسٹس کی زیر نگرانی خصوصی سیشنز کا انعقاد کیا جائے گا اور بریسٹ کینسر کی وجوہات، علامات، بچاؤ کے طریقوں، اس کی تشخیص اور علاج کے بارے آگہی فراہم کی جائے گی۔

گزشتہ سال کی روایت پر چلتے ہوئے اس سال بھی شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سینٹر کا موبائل میموگرافی یونٹ مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوں کا دورہ کرے گا اور خواتین کو میموگرافی سکریننگ کی مفت سہولت فراہم کرے گا۔

یاد رہے کہ بریسٹ کینسر دنیا بھر کی خواتین میں سب سے زیادہ پایا جانے والا کینسر ہے اور تقریباًہر 9 میں سے 1 خاتون اس مرض میں مبتلا ہے۔ پاکستان میں ہر سال ہونے والی 40 ہزار اموات کینسر کا ہی پیش خیمہ ہوتی ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ بروقت تشخیص اور علاج سے اس تعداد میں 90%تک کمی ممکن ہے جو اس مرض سے آگہی سے حاصل کی جا سکتی ہے۔ مشہور فلم سٹار ماہرہ خان اور مایا علی کے ساتھ ساتھ پاکستان وومن کرکٹ ٹیم کی ممبر ثنا ء میر ، اس مہم میں ہسپتال کی سفیرہیں۔اس سلسلے میں،12 اکتوبر کو شوکت خانم میموریل کینسرہسپتال اور ریسرچ سینٹر میں بریسٹ کینسر سے متعلق آگہی فراہم کرنے کی غرض سے ایک تقریب بھی منعقد کی جا رہی ہے۔ اس تقریب میں شوکت خانم کے اونکو لوجی کے شعبے سے مختلف ڈاکٹر حضرات شرکاء کو بریسٹ کینسر کی علامات، بچاؤ، تشخیص اور علاج سے متعلق معلومات فراہم کریں گے۔ لاہور میں موجود متعدد گرلز کالجز اور یونیورسٹیوں کے علاوہ کارپوریٹ سیکٹر سے بھی خواتین کی ایک کثیر تعداد اس تقریب میں مدعو ہے۔فلم اور ٹیلی ویژن کی مشہور اداکارہ ما یا علی اور پاکستان وومن کرکٹ ٹیم ممبرثنا ء میراس تقریب کی مہمانِ خصوصی ہونگی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -