گالف کی گیند سوراخ میں پھینکنے کے لیے 2 ہزار کلومیٹر کا سفر

گالف کی گیند سوراخ میں پھینکنے کے لیے 2 ہزار کلومیٹر کا سفر
 گالف کی گیند سوراخ میں پھینکنے کے لیے 2 ہزار کلومیٹر کا سفر

  

آئرلینڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی آئرلینڈ کے رگبی کھلاڑی ایڈم رولسٹن نے گالف کی گیند کو کسی قریبی میدان کے بجائے ہزاروں کلومیٹر دور پھینکنے کی ٹھانی اور اس کیلیے 82 روز تک 20093 مرتبہ گیند کو ضرب لگائی اور اسے 2 ہزار کلومیٹر دور ایک سوراخ تک پہنچایا۔گالف گیند کو زوردار ضرب لگانے کے بعد وہ آگے بڑھتے رہے اور پھر اسے ہٹ کرتے رہے۔ اس طرح انہوں نے گالف کی گیند کو تاریخ میں طویل ترین فاصلے تک پہنچاکر اسے سوراخ میں ڈالا۔ اس کے لیے ایڈم کو منگولیا کا وسیع ریگستان عبور کرنا پڑا اور کئی پہاڑوں کے نشیب و فراز دیکھنے پڑے۔ انہوں نے گالف گیند کو پہلی ہٹ منگولیا سے لگائی جو مسلسل ضربوں کے بعد الن باتر کے گالف کورس پہنچی کیونکہ منگولیا کا راستہ بہت صاف ہے جہاں آبادی کم کم اور انسانی تعمیرات بھی کم ہیں۔ مجموعی طور پر ایڈم نے 2 ہزار کلومیٹر کا سفر کیا جس میں 82 دن لگیں اور یوں گیند کو 20 ہزار سے زائد مرتبہ ضرب لگائی گئی۔ جگہوں پر انہیں منجمد برف پر بھی چلنا پڑا۔ بسا اوقات گیند پتھریلے پہاڑوں میں بھی پھنس گئی تاہم انہوں نے ہمت کرکے گیند آگے بڑھائی اور اپنا سفر جاری رکھا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -