واٹس ایپ میں بہت جلد لینڈ لائن نمبروں پر بھی فون کرنا ممکن ہوگا

واٹس ایپ میں بہت جلد لینڈ لائن نمبروں پر بھی فون کرنا ممکن ہوگا
واٹس ایپ میں بہت جلد لینڈ لائن نمبروں پر بھی فون کرنا ممکن ہوگا

  

سیلیکون ویلی(مانیٹرنگ ڈیسک)واٹس ایپ میں بہت جلد لینڈ لائن نمبروں پر بھی فون کرنا ممکن ہوگا۔جی ہاں واقعی واٹس ایپ میں ایسا ہونے والا ہے تاہم یہ واٹس ایپ کی نئی ایپ میں ممکن ہوسکے گا جو کہ اس اپلیکشن کے ریگولر ورڑن سے مختلف ہوگی۔درحقیقت واٹس ایپ بزنس کے نام سے ایک نئی ایپ تیار کی جارہی ہے جس کے متعدد فیچرز لیک ہوکر سامنے آگئے ہیں اور ان میں سب سے دلچسپ اور کارآمد ایپ کا لینڈ لائن نمبر سے منسلک ہونا ہے۔جو لوگ بھی اس نئی واٹس ایپ میں سائن اپ ہوں گے وہ واٹس ایپ بزنس اور ریگولر واٹس ایپ کو الگ الگ ایک ہی فون میں استعمال کرسکیں گے۔اس سے لوگوں کے لیے اپنی نجی اور پروفیشنل زندگی کو الگ کرنا آسان ہوجائے گا۔مگر اہم بات یہ ہے کہ واٹس ایپ بزنس ایپ کے ساتھ کمپنی کے لینڈ لائن نمبر کو منسلک کیا جاسکے گا اور اس طرح وہ اپنے نجی نمبر کو سیکڑوں یا ہزاروں اجنبیوں کے ہاتھوں میں جانے سے بھی روک سکیں گے۔کمپنیوں کے صارفین کے پیغامات اور کالز لینڈ لائن نمبر تک رسائی حاصل کرسکیں گے مگر بزنس اکاؤنٹ صارفین اپنے موبائل پر بھی انہیں دیکھ سکیں گے۔واٹس ایپ اور واٹس ایپ بزنس کو الگ ثابت کرنے کے لیے اس نئی ایپ کا لوگو بھی کچھ مختلف ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -