آئی ایس ایف کا ممبر شپ کیمپ ، سینکڑوں طلباء وطالبات نے ممبر شپ حاصل کی

آئی ایس ایف کا ممبر شپ کیمپ ، سینکڑوں طلباء وطالبات نے ممبر شپ حاصل کی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کی طرف سے گارڈن ٹاؤن بلمقابل نورجہاں شادی ہال ممبر شپ کیمپ کاانعقاد کیاگیا ، ممبر شپ کیمپ طالبعلموں سے کھچا کھچ بھرا رہا ، سینکڑوں طلباء وطالبات نے آئی ایس ایف کی ممبر شپ حاصل کی، کیمپ میں آئی ایس ایف کے سینئرعہدیداران اور ورکرزنے آنے والے طالب علموں کی رہنمائی کی اور انہیں آئی ایس ایف کے منشور سے آگا ہ بھی کیا ۔

، کیمپ میں لاہور کے مختلف سکولوں ،کالجوں اور یونیورسٹی کے طالب علموں نے وزٹ کیااور ممبر شپ فارم بھرے، کیمپ میںآئی ایس ایف کے منشور اور بروشر بھی دستیاب تھا جن کو پڑھ کر طالب علم رہنمائی حاصل کرتے رہے ہیں، کیمپ میں تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں گلریز اقبال ، ملک وقار ، گلریزاقبال سمیت دیگرنے حصہ لیا ،اس موقع پر گلریزاقبال نے طالب علموں کی رہنمائی کرتے ہوئے کہاکہ طالب علم پاکستان کامستقبل ہیں اوریہ آنے والے دور کے معمار ہیں اور انہو ں نے آگے بڑھ پاکستان کی بھاگ دوڑ سنبھالنی ہے ، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کو ملک کی ریڑھ کی ہڈی قراردیتے ہیں اور انہیں کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، گلریز اقبال نے کہاکہ آئی ایس ایف کی ممبر شپ کیمپوں کا دائرہ کار لاہور سمیت پورے پنجاب کے سکولوں ، کالجوں اور یوینورسٹی تک بڑھایا جائے گا اور آئی ایس ایف طالب علموں کو باور کرائیں گی کہ ان کامستقبل آئی ایس ایف کے پلیٹ فارم سے وابستہ ہے ، انہوں نے کہاکہ آنے والے وقت تحریک انصاف کا ہے اور تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے آئی ایس ایف پاکستان کے طالب علموں کو تعلیم سمیت کھیلوں کے میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کریں گی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -