سینئر رہنما ڈاکٹر غلام حسین راہی کے انتقال پرپیپلز پارٹی رہنماؤں کی ان کے صاحبزادے سے تعزیت
لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکرٹری جنرل ندیم افضل چن سینئر نائب صدر چودھری اسلم گل پیپلزپارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمان چن پارٹی کے سینر رہنما ڈاکٹر غلام حسین راہی کے انتقال پران کی رہائش گاہ پر ان کے صاحبزادے سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی اور کہا کہ مرحوم ڈاکٹر غلام حسین راہی پیپلز پارٹی کا ایک قیمتی سرمایہ تھے ان کی وفات سے پارٹی ایک سنئیر جیالے سے محروم ہو گئی ہے ۔