مسلم لیگ(ن) عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھے گی ،محمود اختر

مسلم لیگ(ن) عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھے گی ،محمود اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیروزوالہ( نامہ نگار) مسلم لیگ(ن) ڈسٹرکٹ شیخوپورہ کے چیف کو آرڈینیٹر محمود اختر گورائیہ نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھے گی ۔ حکومت اپنے آئینی اور قانونی مدت انشاء اللہ ہر صورت میں پوری کرے گی۔ میونسپل ٹاؤن کمیٹی کوٹ عبدالمالک اور این اے132میں جاری ترقیاتی سکیموں کو مزید تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل ٹاؤن کمیٹی کوٹ عبدالمالک میں لگائی جانے والی کھلی کچہری کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وائس چیئرمین ملک ضیاء اللہ کونسلر حاجی عبدالحمید رحمانی ، کونسلر عمران خاں العمروف مُنے خاں، ملک جہانگیر علی کھوکھر، نیا مت علی المعروف مانا کونسلر اور دیگر محکموں کے افسران کے علاوہ سی او کوٹ عبدالمالک بھی موجود تھے۔ محمود افضل گورائیہ نے کہا کہ کوٹ عبدالمالک میں کوئی مین ہول کھلا نہ رہے ۔ غفلت کے مرتکب افسران اور عملے کے خلاف کاروائی کی جائے گی چیف آفیسر کو ہدایت کی کہ فوری طور پر نئے ڈھکن نصب کیے جائیں۔ کھلی کچہری کے دوران لوگوں نے پولیس ، واپڈا، سوئی گیس اور ہائی وے کے خلاف شکایات کیں انہوں نے شکایات کے حل کے لیے فوری طور پر اعلٰی حکام کو آگاہ کیا۔