جمعیت علماء اسلام کے وفد کی مولانا محمداجمل قادری سے ملاقات

جمعیت علماء اسلام کے وفد کی مولانا محمداجمل قادری سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)جمعیت علماء اسلام پاکستان (س) کے ایک اعلی سطحی وفد نے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالرؤف کی قیادت میں شیرانوالہ ہاؤس لاہور میں جمعیت کے مرکزی سرپرست اعلی حضرت مولانا میاں محمد اجمل قادری اور صوبائی امیر مولانا احمد علی ثانی سے ملاقات کی وفد میں مرکزی نائب امیر مولانا عبدالخالق ہزاروی ’ مرکزی ڈپٹی سیکٹری جنرل مولانا سید فہیم الحسن تھانوی’ مولانا حافظ زاہد علی اور دیگر شامل تھے ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی و مذہبی صورت حال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں تفصیلی غور و خوض کیا گیا اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ختم نبوت قانون سے ’’چھیڑ چھاڑ‘‘ کرنے اور اسے بدلنے کی مذموم کوشش کرنے والوں کو بے نقاب کرتے ہوئے اصل کرداروں سامنے لاکر قرار واقعی سزا دے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام خدا کی زمین پر خدا کے نظام کے لیے آئین و قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے ملک بھر میں شبانہ روز جدوجہد کرنے میں مصروف عمل ہے اور آئندہ الیکشن میں عوام جمعیت علماء اسلام (س) کے نمائندوں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔
بعد میں جمعیت علماء اسلام کے وفد نے ملک کی معروف دینی درسگاہ جامعہ اشرفیہ لاہور کا دورہ کرتے ہوئے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی اور دیگر علماء سے بھی ملاقات کرتے ہوئے جامعہ اشرفیہ کی دینی و ملی خدمات کو سراہا اور کہا کہ جامعہ اشرفیہ کا علمی و دینی فیضان حرمین شریفین سمیت پوری دنیا میں جاری ہے۔