انٹرنیشنل ختم نبوت مؤمنٹ کے قائدین کا مولانا رحمت اللہ کے بیٹے کی وفات پراظہار تعزیت

انٹرنیشنل ختم نبوت مؤمنٹ کے قائدین کا مولانا رحمت اللہ کے بیٹے کی وفات ...

  

لاہور(پ ر)انٹرنیشنل ختم نبوت مؤمنٹ کے مرکزی امیر فضلۃ الشیخ مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ(مکہ مکرمہ)مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹراحمد علی سراج(مدینہ منورہ)فضلۃ الشیخ مولانا عمر عبدالرؤف مکی مسجد الحرام بیت اللہ کے مدرس مولانا عبدالصمد ملک فضیلۃ الشیخ حضرت مولانا محمد مکی حجازی،مولانا عمرعبدالحفیظ مکی ،مولانا احمدوحید ملک ،مولانا محمد الیاس چینوٹی ایم پی اے،مولانا قاری محمد رفیق وجھوی،مفتی شاہد محمود مکی اورمولانا مفتی عتیق الرحمن مکی نے انٹر نیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے سابق مرکزی امیر فضیلۃ الشیخ حضرت مولانا عبدالحفیظ مکیؒ کے خلیفہ مجاز مولانا رحمت اللہ کے بیٹے حافظ محمد سعد مدنی کی حادثہ میں وفات پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

اور کہا کہ وہ مولانا رحمت اللہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -