وفاقی بیوروکریسی میں اعلی سطح پر ترقیوں اور تبادلوں کا جھکڑ، نوٹیفکیشن جاری

وفاقی بیوروکریسی میں اعلی سطح پر ترقیوں اور تبادلوں کا جھکڑ، نوٹیفکیشن جاری

  

اسلام آباد(آن لائن)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی بیوروکریسی میں اعلی سطح پر ترقیوں اور تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ، جن کے مطا بق سیکرٹریٹ گروپ کے عمر حمید سیکرٹری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ،اصغر چوہدری آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے ڈی جی،کیپٹن ( ر) جہانزیب پنجاب سے تبدیل ہو کرسیکرٹری سیفران مقررجبکہ رضوان میمن گریڈ بائیس میں ترقی پا کر چیف سیکرٹری سندھ ہی رہیں گے ۔ شائستہ سہیل سپیشل سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن ،فرقان بہاد ر سپیشل سیکرٹری داخلہ مقرر،سہیل الطاف کوچیئرمین پاکستان ٹوبیکو بور ڈ تعینات کیا گیا ہے۔نوید کامران بلوچ وفاقی سیکرٹری صحت ،عارف الہٰی چیئرمین نیشنل شپنگ کارپوریشن ہی رہیں گے۔عارف الہٰی کی صرف بیس دن کی سروس باقی رہ گئی ہے۔معروف افضل وفاقی سیکرٹری صنعت تعینات،عامر اشرف خواجہ سیکرٹری نیشنل سکیورٹی ڈویژن،میاں مشتاق ترقی پانے کے بعد بھی پنجاب میں ہی تعینات رہیں گے۔عمران زیب چیئرمین ایکسپورٹ پراسیسنگ زون اتھارٹی مقرر، ہاشم پوپلزئی سپیشل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن مقررکئے گئے ہیں۔پولیس سروس گروپ کے کیپٹن عثمان ترقی پا کر پنجاب ،سردار عبدالحمید گریڈ22میں ترقی پا کر سندھ ،ایوب قریشی گریڈ22ملنے کے بعد بھی بلوچستان میں ہی رہیں گے۔عارف نواز آئی جی پنجاب پولیس کے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔ثروت طاہرہ اور سمیرہ نذیرترقی پا کر ایف بی آر میں ہی رہیں گے۔پوسٹل سروسز کی روبینہ طیب ترقی ملنے پر بھی ڈی جی پوسٹل سروسز ہی رہیں گی۔حامد حمید کو سنیئر ممبر وفاقی محتسب لاہور آفس لگا دیاگیا۔ان لینڈ ریونیو سروس کے خواجہ تنویر اور رعنا احمد ایف بی آر میں ہی رہیں گے۔آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس کے کرامت بخاری آڈیٹر جنرل پنجاب ہی رہیں گے۔آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس کے شریف اللہ وزیر بھی پرانے عہدے پر برقراررہیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -