ریکارڈ ٹمپرنگ کیس ، ظفرحجازی کی وعدہ معاف گواہ طاہر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

ریکارڈ ٹمپرنگ کیس ، ظفرحجازی کی وعدہ معاف گواہ طاہر کیخلاف توہین عدالت کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں ظفر حجازی کی وعدہ معاف گواہ طاہر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی۔تفصیلات کے مطابق ریکارڈ ٹمپرنگ کیس کے مرکزی ملزم ظفر حجازی نے وعدہ معاف گواہ طاہر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی تھی جس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کی ،دوران سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ بتائیں کب کس آرڈرکی خلاف ورزی کی گئی،اس موقع پر ظفرحجازی اپنے وکیل احمد حسن کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست خارج کر دی۔

مزید :

صفحہ آخر -