آئندہ 12گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا

آئندہ 12گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا

  

لاہور(کامرس رپورٹر)ملک کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ رو ز بھی موسم خشک اور گرم رہا جس کے باعث ان علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 12گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان میں بعض مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ روزریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں شہید بینظیرآباد 43، لسبیلہ، تربت، کراچی 42، ٹھٹہ 41، دادو، حیدرآباد اور سبی میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید :

صفحہ آخر -