قومی احتساب بیورو کے 21 افسروں کی اگلے گریڈ میں پر ترقی

قومی احتساب بیورو کے 21 افسروں کی اگلے گریڈ میں پر ترقی

  

اسلام آباد( آن لائن ) قومی احتساب بیورو (نیب) نے 21 افسران کو اگلے عہدوں پر ترقی دے دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیب نے گریڈ 17 کے 21 افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دیدی۔ ترقی پانے والے افسران کو ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدوں پر عارضی طور پر تعینات کردیا گیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔اگلے عہدوں پر ترقی کرنے والے افسران میں سے پانچ کا تعلق پشاور اور چار کا کراچی سے ہے، جبکہ لاہور، کوئٹہ اور راولپنڈی کے تین تین افسر شامل ہیں۔ ترقی کرنے والوں دو کا تعلق ملتان اور ایک کا تعلق نیب سکھر سے ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -