میاں نواز شریف کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر پولیس سے دوبارہ جواب طلب

میاں نواز شریف کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر پولیس سے دوبارہ ...

  

لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر پولیس سے دوبارہ جواب طلب کرلیاہے۔جسٹس سردار احمد نعیم نے جواد اشرف کی درخواست پر سماعت کی جس میں پولیس کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میاں محمدنواز شریف نے عدالت سے نااہلی کے فیصلے کے بعد اسلام سے لاہور تک ریلی نکالی اور ریلی کے دوران عدلیہ اور قومی سلامتی کے اداروں کے مخالف تقاریر کیں، درخواست گزار کے مطابق سابق وزیر اعظم نے تقاریر میں عدلیہ اور قومی سلامتی کے اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی اور قوم کو اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسایا ، میاں محمدنواز شریف کی یہ تقاریر بغاوت کے زمرے میں آتی ہیں، درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ مقدمہ کے لئے درخواست دی لیکن پولیس اپنی قانونی ذمہ داری پوری نہیں کر رہی،عدالت پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دے ، عدالتی حکم کے باوجود پولیس نے رپورٹ پیش نہیں کی ہے جس پر عدالت نے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 نومبر کو پولیس جواب طلب کر لیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -