سی پیک پر امریکی سفیر کا بیان درست نہیں

سی پیک پر امریکی سفیر کا بیان درست نہیں
سی پیک پر امریکی سفیر کا بیان درست نہیں

  

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو چیئرمین نیب کے لئے جسٹس (ر) جاوید اقبال کی تقرری خیر مقدم کرنا چاہئے۔ وہ بے داغ آدمی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ چیئرمین نیب کا تقرر وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر مل کر کرتے ہیں۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال بے داغ بندے ہیں سب کو ویلکم کرنا چاہئے۔ اگر قانون کے مطابق سابق جج چیئرمین نیب بن سکتا ہے تو اس پر اعتراض نہیں کرنا چاہئے۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال قانون جانتے ہیں اور انہوں نے انکوائریاں بھی کی ہیں۔ سی پیک پر امریکی سفیر کا بیان درست نہیں ہے ہر چیز کو متنازعہ نہیں بنانا چاہئے۔ یہ راہداری تجارت کے لئے ہے۔ اس سے بھارت کو بھی فائدہ ہو گا۔ مودی ہر اس منصوبہ کی مخالفت ر کھتا ہے اور اس میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرتا ہے جو پاکستان کے لئے فائدہ مند ہو۔ اداروں پر تنقید نہیں ہونی چاہئے۔ اس سے ادارے کمزور ہوتے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -