ملالہ کاآکسفورڈ میں پہلا دن

ملالہ کاآکسفورڈ میں پہلا دن
ملالہ کاآکسفورڈ میں پہلا دن

  

لندن(این این آئی) ملالہ یوسف زئی اب تک کی سب سے کم عمر نوجوان ہیں جنہیں نوبل امن انعام دیا گیا، اس کے علاوہ وہ بہت اچھی طالبعلم بھی ہیں جنہوں نے برطانیہ کی شاندار یونیورسٹی آکسفورڈ میں اپنی تعلیم کا آغاز کرلیا۔گزشتہ روز ملالہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یو نیو ر سٹی میں گزارے پہلے دن کی ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ میں یہ بھی یاد کیا کہ وہ یہاں تک کیسے پہنچیں۔انہوں نے اپنی کتابوں کی ایک تصویر شیئر کرنے کیساتھ لکھا ’5 سال قبل مجھے لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے آواز بلند کرنے پر گولی ماری گئی تھی اور اب میں نے آکسفورڈ میں اپنا پہلا لیکچر لیا،تاہم ان کے چھوٹے بھائی نے اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملالہ کیساتھ ٹوئٹر پر چھیڑ چھاڑ شروع کردی۔خوشحال یوسفزئی نے ملالہ کی ٹویٹ پر جواب دیا میں پچھلے 5 سال سے آپ کا سردرد بنا ہوا ہوں، میں جانتا ہوں آپ مجھے یاد کررہی ہیں اس لیے میں بھی دو سال میں آکسفورڈ آجاؤں گا،تاہم ملالہ نے بھی اپنے بھائی کو تنگ کرتے ہوئے لکھا ٹھیک ہے دو سال بعد میں اپنی یونیورسٹی تبدیل کرلوں گی۔جس پر ان کے بھائی نے ہار مانتے ہوئے جواب دیا خیر مجھے وہاں آنا ہی نہیں ہے۔خیال رہے 20 سالہ ملالہ یوسف زئی آکسفورڈ یونیورسٹی میں سیاست، فلسفہ اور معاشیات کے مضامین پڑھیں گی۔

مزید :

صفحہ آخر -