سی پیک اقتصادی انقلاب لائے گا
لاہور( این این آئی ) چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے چین پاکستان اقتصادی راہداری مشاہد حسین سید نے کہاہے کہ سی پیک کی وجہ سے پاکستا ن تجارتی اوراقتصادی سرگرمیوں کامرکز بن چکاہے او ریہ منصوبہ ملک میں ترقی اوراقتصادی انقلاب لائے گا۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری پاکستان کیلئے مکمل طورپر ایک سود مند منصوبہ ہے اور اس سے ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کاآغازہوگا۔مشاہد حسین سید نے کہاکہ چین پاکستان کاسدابہار دوست ہے اوراس نے سی پیک کے ذریعے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے جو دونوں ملکو ں کے درمیان سب سے بڑی دوطرفہ سرمایہ کاری ہے۔انہوں نے سی پیک کی مخالفت کرنے والے ممالک کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے صرف پاکستان نہیں بلکہ خطے سمیت دنیا کے دیگر ممالک کوبھی فائدہ ہوگا ۔ سوال یہ ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک کیوں اس منصوبے کے ساتھ جڑنا چاہتے ہیں ۔
مشاہد حسین