جذبہ خیر سگالی ،پاکستان نے غلطی سے کنٹرول لائن پار کرنے والی خاتون کو واپس بھیج دیا

جذبہ خیر سگالی ،پاکستان نے غلطی سے کنٹرول لائن پار کرنے والی خاتون کو واپس ...

  

راوالپنڈی (آن لائن) پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت غلطی سے مقبوضہ کشمیر سے کنٹرول لائن کراس کر کے آنے والی خاتون کو واپس بھیج دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے منگل کے روز مقبوضہ کشمیر سے غلطی سے کنٹرول لائن پار کر کے آنے والی خاتون عظمت جان کو واپس مقبوضہ کشمیر بھیج دیا ، خاتون عظمت جان چڑی کوٹ سیکٹر سے غلطی سے لائن آف کنٹرول کراس کر کے آزاد کشمیر کی حدود میں آ گئی تھی، خاتون کو پاک فوج نے واپس پونچھ کراسنگ پوائنٹ پر بھیج دیا ۔ اس موقع پر دونوں جانب سے سول اور فوجی حکام بھی موجود تھے۔

مزید :

صفحہ آخر -