چارمذہبی جماعتوں نے اتحادکے قیام کا اعلان کر دیا

چارمذہبی جماعتوں نے اتحادکے قیام کا اعلان کر دیا

  

لاہور( خصو صی رپورٹ) تحریک تحفظ حرمین شریفین پاکستان مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان(ع) اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان اور ورلڈ پاسبان ختم نبوت پر مشتمل 4 مذہبی جماعتوں نے اتحاد کے قیام کے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ملک میں کتاب و سنت کے نفاذ، عقیدہ ختم نبوت، استحکام پاکستان، قومی یکجہتی پاک فوج اور عدلیہ جیسے اہم اداروں کے تحفظ اور وقار کے لئے مل کر جدوجہد کریں گے۔ کرپشن مہنگائی لوڈشیڈنگ ظلم نا انصافی کے خاتمے اور شفاف احتساب کے لئے مشترکہ جدوجہد کی جائیگی انتخابی اصلاحات میں ختم نبوت میں ترمیم کرنے کے ذمہ داروں کے ساتھ ساتھ ترمیم کو درست کہنے والے وفاقی وزیر زاہد حامد اور سینیٹر ساجد مید جیسے لوگوں کو حکومت اور پالیمنٹ سے فوری طور پر فروغ کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔(ن) لیگ نے سپریم کورٹ سے نااہل شخص کو پارٹی صدر بنا کر یہ پیغام دیا ہے کہ پاکستان سکے بند کرپٹ لوگوں کا ملک ہے ہم سمجھتے ہیں کرپشن کرنے والوں کی سزا سزائے موت ہونی چاہیے ۔ منگل کے روز لاہور پریس کلب میں تحریک تحفظ حرمین شریفین پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر، مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان (ع) کے سربراہ علامہ طارق محمود یزدانی، اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے سربراہ ذاکر الرحمٰن صدیقی، مولانا علامہ ریاض الرحمٰن یزدانی، ورلڈ پاسبان ختم نبوت پاکستان کے سیکرٹری جنرل ممتاز احمد اعوان مشترکہ پریس کانفرنس میں اتحاد کا باقاعدہ اعلان کیا موقع پر علامہ زبیر احمد ظہیر نے اتحاد کے قیام کا مشترکہ اعلامیہ پڑھتے ہوئے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کرپشن سمیت بھی جتنے بحران ہیں ان کا حل صرف اور صرف نفاذ اسلام سے ہی ممکن ہے جس کے لئے ہم بھرپور جدوجہدکریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے غربت مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل ہی ختم نہیں ہو سکے کیونکہ ملک کو کرپٹ اشرفیہ نے یرغمال بنا رکھا ہے جس کی وجہ سے عام آدمی کی زندگی دن بدن بدترین مشکلات کا شکار ہورہی ہے ہم ان مسائل کے حل کے لئے بھی نہ صرف آواز بلند کریں گے بلکہ حکمرانوں کو ان مسائل کے لئے مجبور کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ختم نبوت کے معاملے پر اپنی غلطی کا اعتراف کر کے پہلے حلف نامے کو پہلی پوزیشن پر بحال کر کے ایک مثبت کام کیا ہے ساجد میر کے انتہائی غلط موقف کی وجہ سے پوری دنیا میں اہلحدیث کی بدنامی ہوئی ہے اور اس کا ازالہ کرنے کے لئے ضروری ہے پاکستانی عوام اور مسلمانوں سے معافی مانگیں یا ساست چھوڑ کر گھر چلے جائیں۔آنے والے دنوں میں ہم قوم کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے مزید لوگوں اور جماعتوں کو اپنے اتحاد میں شامل کریں گے پریس کانفرنس میں شیخ اہلحدیث مولانا محمد امین محمدی، علامہ ریاض الرحمٰن یزدانی، مولانا منظور احمد، مولانا محمد عبداللہ نثار، مولانا میاں محمد طاہر مولانا قاری نعیم الرحمٰن شیخوپوری، مولانا نعمت اللہ ظفر، مولانا عبدالستار نیازی، حافظ محمد شاہد مغل، مولانا عتیق الرحمٰن اظہر، مولانا حافظ عبدالطیف شخوپوری، الحاج محمد اکرم لاہوری، میاں محمد اصغر، پروفیسر فیاض احمد سلفی، مولانا قاری نعیم الرحمٰن اوکازوی اور محمد طارق ڈار چنیوٹی بھی شریک تھے۔

اتحاد

مزید :

صفحہ آخر -