شریف خاندان کے پاس اثاثوں سے متعلق صفائی کیلئے کچھ نہیں، محمودالرشید

شریف خاندان کے پاس اثاثوں سے متعلق صفائی کیلئے کچھ نہیں، محمودالرشید

  

لاہور( نمائندہ خصوصی)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا کہ موروثی سیاست بچے گی نہ نواز شریف لوٹی دولت کے دفاع میں کامیاب ہونگے، شریف خاندان کا اقتدارہی نہیں لوٹ مار کا سلسلہ بھی بند کیا،حیرت ہے شریف خاندان کے پاس اثاثوں سے متعلق صفائی میں کچھ نہیں، ایک سال سے زائد عرصہ تک عدالتیں ان سے جواب مانگتی رہیں، آئیں بائیں شائیں کے سوا انکے وکلا نے کچھ پیش نہیں کیا الٹا اداروں کو متنازعہ بنانے کا شرمناک کھیل شروع کردیا گیا۔ سازشیں ہیں تو وزراء گلے پھاڑنے کی بجائے قوم کو بتائیں کون سازش کر رہا ہے؟ پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شریف خاندان اور انکے حواری خود کو آئین و قانون کے تابع نہ کرکے جمہوریت کو ڈی ریل کرنا اور ایک اور این آر او چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف کرپشن تو دوسری جانب نا اہل لوگوں نے ملک اور 21کروڑ عوام کا مستقبل داؤ پر لگا رکھا ہے،

مزید :

صفحہ آخر -