ہوپ پاکستان کا الیکشن، جمال خان اور مرزا خان خلجی میدان میں آ گئے

ہوپ پاکستان کا الیکشن، جمال خان اور مرزا خان خلجی میدان میں آ گئے

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ہوپ پاکستان کے مرکزی چےئرمین کے لیے کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے جمال خان اور مرزا خان خلجی میدان میں آ گئے کانٹے دار مقابلے کا امکان،ملک بھر سے نو منتخب ایگزیکٹو ممبران ووٹ ڈالیں گے ،جمال خان اور مرزا خان خلجی کا تعلق بلوچستان سے ہے،دونوں ٹریول ٹریڈ سے عرصہ سے وابستہ ہیں اور حج و عمرہ میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں سرفہرست ہیں ،اس سال مرکزی چےئرمین کا انتخاب کوئٹہ سے ہونا ہے اور سینئر وائس چےئرمین کا انتخابKPKسے ہونا ہے ،KPKکے ایگزیکٹو ممبران نے سینئر وائس چےئرمین کے لیے وحید اللہ کو نامزد کر دیا ہے جبکہ مرکزی چےئرمین کے لیے جمال خان اور مرزا خان خلجی کے درمیان مقابلہ ہونا باقی ہے ،23اکتوبر کو ملک بھر کے زونل چےئرمین ،مرکزی چےئرمین اور سینئر وائس چےئرمین جنرل کونسل کے اجلاس میں حلف اٹھائیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -