پاک ترک سکولوں کے اساتذہ کی مبینہ گرفتاری،وفاق سے جواب طلب

پاک ترک سکولوں کے اساتذہ کی مبینہ گرفتاری،وفاق سے جواب طلب

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے پاک ترج اسکولوں کے اساتذہ کی مبینہ گرفتاری اور بے دخلی سے متعلق وفاقی حکومت کو 15 نومبر تک جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی۔ پاک ترک اسکولوں کے اساتذہ کی مبینہ گرفتاریوں اور پاکستان سے بے دخلی کے خلاف سماعت ہوئی۔ وفاقی حکومت نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی۔ عدالت نے حکومت کو ترک ہاشندوں کو بے دخل کرنے اور ان کے اہل خانہ کے خلاف کوئی غیرقانونی اقدام سے بھی روک رکھا ہے۔ دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ترک حکومت کے دبا پر پاک ترک اسکولوں کے عملے کوبے دخل کیا جارہا ہے۔ عدالتی حکم امتناع کے باوجودترک عملے کو پاکستان سے بے دخل کیا جارہا ہے۔ لاہور سے ایک ترک خاندان کوسادہ لباس اہلکاروں نے اغوا کیا۔ عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 15 نومبر تک ملتوی کردی۔

مزید :

صفحہ آخر -