کراچی ،جماعت اسلامی کے رہنما کے والد ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق

کراچی ،جماعت اسلامی کے رہنما کے والد ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق

  

کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی کے علاقے قائد آبا د میں بینک سے رقم لے کر نکلنے والے جماعت اسلامی کے مقامی رہنما کے والد کو موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پرفائرنگ کرکے ہلا ک کردیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ قائد آباد کی حدود داؤد چالی میں منگل کی صبح جماعت اسلامی کے مقامی رہنما اسماعیل خان کے 62سالہ عزیز الرحمن والد نجی بینک سے رقم نکلواکر واپس آرہے تھے کہ موٹرسائیکل سوار ملزمان نے ان سے رقم چھیننے کی کوشش کی ۔مزاحمت کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کرکے ان کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔جماعت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی ضلع ملیر نے اسماعیل خان کے والد کی المناک شہادت پر اظہار افسو س کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھا نہ قائد آباد میں منشیات اور دیگر جرائم کے ساتھ ساتھ ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے مگر تھانہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے سے قاصر نظر آرہا ہے ۔عوامی حلقے اس حوالے سے ایڈیشن آئی جی کراچی اور ڈی آئی جی ایسٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قائد آباد تھانہ کی حدود میں موجود منشیات، جوا کے اڈوں اور بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں کا نوٹس لے کر عوام الناس کو اس اذیت ناک صورت حال سے نجات دلائیں

مزید :

صفحہ آخر -