لاہور بورڈ، انٹر میڈیٹ (پارٹ ون) کے نتائج کا اعلان، کامیابی کا تناسب 54.81فیصد رہا

لاہور بورڈ، انٹر میڈیٹ (پارٹ ون) کے نتائج کا اعلان، کامیابی کا تناسب 54.81فیصد ...

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) تعلیمی بورڈ لاہور کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ (پارٹ ون)امتحان سالانہ2017ء کے نتائج کا اعلان گزشتہ روز مقررہ شیڈول کے مطابق کر دیا گیا ۔امتحان میں تقریباً 1لاکھ اڑتالیس ہزار پانچ سو دوطالب علموں نے حصہ لیاجس میں سے 81396امیدوار کامیاب رہے۔ پری میڈیکل میں 5ہزار ایک سو 96طلبہ پاس ہوئے۔ اس طرح سے کامیابی کا تناسب 54.81فیصد رہا۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین لاہور بورڈ پروفیسر چودھری محمد اسماعیل نے کہا وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق طالب علموں کو امتحانی نتائج شفاف اور بروقت مہیا کرنا ہمارا فرض ہے یہی وجہ ہے کہ اس مرتبہ پہلی بار آر۔ایل(رزلٹ لیٹ)فری نتائج کا اعلان مقررہ تاریخ پر کیا ہے۔انہوں نے کہ تعلیمی بورڈ میں کام کرنے والے افسران کو ہدایت کی ہے وہ طالب علموں کے تعلیمی معاملات کو احسن طریقے سے حل کرنے میں اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں تاکہ انہیں کسی قسم کی مشکل پیش نہ آئے ۔ روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کنٹرولر امتحانات پروفیسر ناصر جمیل نے کہا کہ طلبہ ہماری قوم کا مستقبل ہیں اسی لئے امتحانات میں شفافیت اور میرٹ کو مد نظر رکھ کر نتائج مرتب کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی غلطیوں سے بچنے کے لئے نتائج کو دو سے تین بار کاوئنٹر چیک کیا جاتا ہے تا کہ غلطیوں کو دور کیا جاسکے اور کسی امیدوار کی حق تلفی نہ ہو۔امتحانات کو احسن طریقے سے انجام دینے کے لئے ہیڈ ایگزامینرز اور دیگر امتحانی عملے کی ٹریننگ کروائی جاتی ہے ۔ بورڈ ترجمان کے مطابق تفصیلی نتائج بورڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دئیے گئے ہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -