لاڑکانہ، بریک فیل ہونے سے زائرین کی بس الٹ گئی، 7مسافر جاں بحق، 15زخمی

لاڑکانہ، بریک فیل ہونے سے زائرین کی بس الٹ گئی، 7مسافر جاں بحق، 15زخمی

  

لاڑکانہ(این این آئی) لاڑکانہ کے قریب وگن بائی پاس روڈ پر تیز رفتاری سبب بریک فیل ہونے کے باعث زائرین کی بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں لاڑکانہ کے نواحی گاؤں حیدر بروہی سے تعلق رکھنے والے 7 افراد جن ثنااللہ بروہی ، حسنہ ، امجد بروہی ، زاہد بروہی، حبدار بروہی اور شالم علی جان بحق جبکہ 15 سے زائد زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی مختلف تھانوں کی پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں زخمی کو طبی امداد دی گئی جبکہ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے شعبہ حادثات میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹروں اور عملے کو فوری طور پر طلب کرلیا گیا ہے۔ زخمیوں کے مطابق وہ منت لیکر سیوہن شریف کے قریب درگاہ غلام شاہ جیلانی گئے تھے کہ واپسی پر وگن بائی پاس روڈ کے قریب سامنے آنے والی موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے بریک فیل ہونے کے باعث بس الٹ گئی اور یہ واقعہ پیش آیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے تاہم دو افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں طبی امداد فراہم کررہے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -