پی آئی اے 400ارب روپے کے مالی خسارے سے ’’ٹائی ٹینک‘‘ بن گیا: سردار مہتاب

پی آئی اے 400ارب روپے کے مالی خسارے سے ’’ٹائی ٹینک‘‘ بن گیا: سردار مہتاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی( آن لائن)وزیراعظم کے مشیربرائے ہوابازی سردارمہتاب خان نے کہا ہے کہ پی آئی اے 400ارب کے مالی خسارے سے ٹائی ٹینک بن چکا ہے ، عملہ اور مختلف ادوار کی حکومتیں قومی ایئر لائن کی تباہی کی ذمہ دار ہیں۔ میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے سردار مہتاب عباسی نے کہا کہ پی آئی اے کی بحالی کیلئے مانگی گئی رقوم اس طرح سے نہیں ملیں،اوپن سکائی پالیسی نے قومی ایئر لائن کا مالی خسارہ کئی گنا بڑھایا۔سردار مہتاب نے کہا کہ سب سے بڑا چیلنج پی آئی اے کے مسافروں کا اعتماد بحال کرنا تھا ،خلیجی ممالک کی ایئر لائنیں ڈومیسٹک روٹس سے مسافر لے جانے لگیں۔وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی نے کہا کہ طیاروں کی مرمت اور آرائش کیلئے بینکوں سے قرض لیاجائے گا جبکہ777طیاروں کی اوورہالنگ پر 5کروڑ50لاکھ ڈالرکی سرمایہ کاری ہوگی۔

مزید :

صفحہ آخر -