ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی کا تفصیلی اجلاس، واسا افسروں کے الاؤنسز میں تاریخی اضافہ
لاہور (جنرل رپورٹر )ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں واسا کے افسروں کے الاونس میں تاریخی اضافہ کردیاگیاہے ،ایل ڈی اے چیئرمین خواجہ احمد احسان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں دی گئی ہے جس میں ڈی جی ایل اے زاہد اخترزمان ،ایم ڈی واسا سید زاہدعزیز نے بھی شرکت کی،اس موقع پر ایم ڈی واسا نے تاریخی معاشی اصلاحات کی روشنی میں تمام ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ اب پہلے سے زیادہ تندہی سے کام کریں اور محکمہ کا نام روشن کریں ۔تفصیلات کے مطابق کے مطابق ڈائریکٹرڈیزائن کا الاؤنس پانچ ہزارماہوارسے بڑھاکے پچاس ہزار روپے کردیاگیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹرکا الاؤنس پانچ سو سے بڑھاکر پینتیس ہزارپانچ سوکردیاگیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹرکاالاؤنس چارسوسے بڑھاکرپچیس ہزار ماہانہ کردیاگیااسی طرح پی اینڈ ڈی کے سب انجینئرکودس ہزارماہانہ الاونس ملے گا۔ اسی طرح سروریئرز ،ڈرافسٹسمین ،آٹوکیڈآپریٹراور دیگر ٹیکنیکل سٹاف کی تنخواہ کے ساتھ پانچ ہزار الاونس جاری کرنے کی منظوری دے گئی ۔ اجلاس میں سٹاف آفیسر زکے عہدے کا نام تبدیل کر کے سپرنٹنڈنٹ رکھ دیا گیا اور ان کا بنیادی پے سکیل 16سے 17کر دیا گیا۔ تمام ورک چارج ملازمین کو ریگولر کر دیا گیا اور انہیں ان کی تعلیمی قابلیت کے مطابق بجٹ میں خالی آسامیوں پر تعینات کرنے کی منطوری بھی دی گئی۔ سکیل 1سے 4تک کے سنیٹیشن ورکرز کو خطرہ الاؤنس دس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا گیا اس کے علاوہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کو مد نظر رکھتے ہوئے واسا ملازمین کے پرسنل الاؤنس کی شرح کو 20%سے بڑھا کر 50%کر دیا گیا۔ جس ملازم کی لائن آف پروموشن نہیں تھی اور وہ ملازم جس گریڈ میں بھرتی ہوتا تھا اُسی گریڈ میں ہی ریٹائرڈ ہو جاتا تھا ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کی ذاتی دلچسپی سے ایسے ملازمین کی لائن آف پروموشن کا طریقہ کار بھی وضع کیا گیا اب یہ ملازمین جس گریڈ میں بھرتی ہونگے اُسی گریڈ میں ریٹائر نہیں ہونگے بلکہ لائن آف پروموشن کے طریقہ کار کی بدولت ان کو ترقی کی مواقع میسر آئیں گے ۔ اس کے علاوہ پی اینڈ ڈی کے دیگر ٹیکنیکل سٹاف کو بھی ڈیزائن الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں مختلف آسامیوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہائیڈرولوجی کی آسامیوں میں بھی اضافہ کیا گیا اس کے مطابق اب ایک کے بجائے تین اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہائیڈرولوجی کام کریں گے۔ مختلف پوسٹوں کو اپ گریڈ کیا گیا اور مزید کئی آسامیوں پر تقرری کے طریقہ کار کو بھی تبدیل کر دیا گیا۔ گورننگ باڈی کے اجلاس میں واسا میں انوائرمنٹ انجینئرز بھی بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔