والیم 10، اوپن جے آئی ٹی کی تفتیشی ویڈیوز سامنے لائی جائیں: تحریک انصاف

والیم 10، اوپن جے آئی ٹی کی تفتیشی ویڈیوز سامنے لائی جائیں: تحریک انصاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے جے آئی ٹی رپورٹ کا والیم ٹین اور تفتیشی ویڈیوز سامنے لانے کا مطالبہ کردیا۔سپریم کو ر ٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کاکہنا تھا سازش کا سن سن کر ہمارے کان تھک گئے ہیں لیکن پتا نہیں چل رہا یہ سازش کس نے کی ، یہ کیسی سازش تھی جس میں پہلے بچوں کے اکاؤنٹس بھرے گئے اور پھر اسے عالمی تنظیم نے آشکار کیا،فواد چوہدری نے کہا پاکستان میں تین وزرائے اعظم نیب کا سامنا کررہے ہیں، پرویز اشرف اور یوسف رضا گیلانی کا نام 6 سال سے ای سی ایل میں ہے اور انہیں ضمانتیں کرانی پڑرہی ہیں لیکن شریف خاندان ایسے عدالتوں میں پیش ہورہا ہے جیسے یہ پکنک منانے آرہے ہیں حالانکہ ان پر 300 ارب روپے منی لانڈ ر نگ کا الزام ہے، یہ کہتے ہیں مسئلہ اقامہ کا ہے لیکن یہ نہیں بتاتے یہ اقامہ ان کی کمپنی کیپٹل ایف زیڈ کا ہے۔وزیراعظم اور ان کی فیملی پاکستا ن کے پیسے چوری کریں اور مریم نواز کہتی ہیں ان کے بھائیوں پر پاکستان کا قانون لاگو ہی نہیں ہوتا، یہ لوگ سیاست میں اپنے آپ کو بچا نے کیلئے فضول باتیں کررہے ہیں۔ پاکستان کا جو سرمایہ چوری ہوا اس کا حساب پاکستانیوں، پاکستانی عدالتوں اور نظام نے لینا ہے، تحریک انصاف کی کوشش ہے احتساب کا عمل آگے بڑھے اور جاری رہے۔ یہ وہی مریم نواز ہی ہیں جو کہتی تھیں ان کی لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں اور اب لائن لگ گئی ہے، ابھی تو جے ا?ئی ٹی کی رپورٹ کا والیم ٹین اوپن نہیں ہوا، پہلے (ن) لیگ والین ٹیم کھولنے کا مطالبہ کررہی تھی لیکن اب ان کا یہ مطالبہ سامنے نہیں آرہا۔تحریک انصاف کے رہنما نے والیم ٹین کھولنے اور جے آئی ٹی کی تفتیش کی ویڈیوز سامنے لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا والیم ٹین کھولا جائے گا تو پتا چلے گا انہوں نے اور کن کن ملکوں میں گل کھلائے، ان لوگوں نے کہا ان پر تفتیش کے دوران تشدد کیا گیا اور زبردستی بیان لیے گئے تو پھر ویڈیوز سامنے لانا بہت ضروری ہے۔ فرد جرم عائد ہونے کے بعد ورلڈ بینک کے لوگوں نے اسحاق ڈار سے ملنے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد وزیر داخلہ کو معیشت پر مذاکرات کیلئے امریکہ بھیجا گیا ہے جو پاکستان کیساتھ مذاق ہے، حکومت عوام سے یہ مذاق بند کرے، ملکی معیشت تباہ ہورہی ہے۔ عدالت میں عمران خان کا ایک ایک روپے کا حساب دیدیا گیا ہے، جمائما کے آخری پیسوں کا بھی ریکارڈ دیدیا اور بنی گالہ کی زمین کی پوری منی ٹریل جمع کرادی، عمران خان کا مقدمہ ردی کی ٹو کر ی میں جاچکا ہے ،جہانگیر ترین کا مقدمہ بھی ردی کی ٹوکری میں جارہا ہے ، عمران خان سپریم اور ہائیکورٹس میں پیش ہوئے تو (ن) لیگ کو بھاگنا پڑا،وہ باقی عدالتوں میں بھی پیش ہونگے اورنون لیگ کی دوڑیں لگوائیں گے ۔
تحریک انصاف

مزید :

صفحہ آخر -