ٹرائل میں جلد بازی نواز شریف کے ساتھ ناانصافی ہوگی: طلال چودھری

ٹرائل میں جلد بازی نواز شریف کے ساتھ ناانصافی ہوگی: طلال چودھری

  

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہاہے کہ نوازشریف کے کیس میں اتنی عجلت صرف انہیں سیاسی طور پر گرانے کیلئے ہے، آپ فرد جرم لگانے جارہے ہیں اور آپ کو یہ نہیں پتا کہ جرم کیا ہے ،نیب قانون کے مطابق عبوری ریفرنس میں فرد جرم عائد نہیں ہوتی ،عارضی فرد جرم آمریت کے دور میں بھی نہیں لگی، ٹرائل جلدی ہوتاہے تو نواز شریف سے نا انصافی ہوگی،نواز شریف کو نکالنے سے نقصان پاکستان کا ہوا ہے، سٹاک ایکسچینج نقصان میں ہے اور سی پیک پر بھی سوالات جنم لے رہے ہیں۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ جہانگیر ترین ولایتی قسم کا جعلساز ہے ،اس شخص نے اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ بھی جعلسازی کی ،عمران خان اور جہانگیر ترین پر اخلاقی الزامات ہیں ،دونوں کی نااہلی کا صرف ٹھپہ لگنا ہے۔طلال چودھری نے کہا کہ نوازشریف خاندان کا ٹرائل تو شروع کردیا گیا تاہم ریویو پٹیشن کا جواب نہیں آیا ،نوازشریف کے ٹرائل کو ٹاپ گیئر میں ڈالنے کی وجہ کیا ہے؟وزیر مملکت نے کہاکہ پاکستان کی مقبول لیڈر کو شپ کو گھر بھیج دیا گیا۔

مزید :

صفحہ آخر -