آرمی چیف سے ایڈمرل ظفر محمود کی ملاقات،پیشہ ورانہ امور پرتبادلہ خیال

آرمی چیف سے ایڈمرل ظفر محمود کی ملاقات،پیشہ ورانہ امور پرتبادلہ خیال

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاک بحریہ کے نئے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاک بحریہ کے نئے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو پاک بحریہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد دی جبکہ پاک بحریہ کے سربراہ نے جی ایچ کیو میں یادگارِ شہدا پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

ملاقات

مزید :

کراچی صفحہ اول -