بلوچستان ہائیکورٹ کا گزین مری کی رہائی کا حکم

بلوچستان ہائیکورٹ کا گزین مری کی رہائی کا حکم

  

کو ئٹہ(صباح نیوز)بلوچستان ہائی کورٹ نے قوم پرست رہنما نواب خیر بخش مری کے بیٹے سابق صوبائی وزیرداخلہ گزین مری کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نظیراحمد لانگو پر مشتمل بلوچستان ہائی کورٹ کے ڈویژنل بنچ نے گزین مری کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان کی حراست کو ’’غیرقانونی‘‘قرار دے دیا۔بنچ نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شیہاک بلوچ سے گزین مری کی حراست کے حوالے سوالات کیے جس پر انھوں نے کہا کہ وزارت داخلہ اس بارے میں عدالت کو بتاسکتا ہے۔شیہاک بلوچ کا کہنا تھا کہ سیکریٹری داخلہ اس وقت ایرانی حکام کے ساتھ مشترکہ سرحدی کمیشن میں شرکت کررہے ہیں اس لیے وہ دستیاب نہیں ہوں گے۔بنچ نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے گزین مری کی رہائی کا حکم دے دیا۔یاد رہے کہ گزین مری کو گزشتہ ماہ خود ساختہ طویل جلاوطنی کے بعد وطن واپسی پرسابق جج نواز مری کے قتل کے الزام پر گرفتار کرلیا گیا تھا جس کے بعد مقامی عدالت کے حکم پر 5 روزہ ریمانڈ میں لیویز کے حوالے کردیا گیا تھا۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -