پاکستان افغان امن عمل کا دوبارہ آغاز کرنے کیلئے پھرمتحرک

پاکستان افغان امن عمل کا دوبارہ آغاز کرنے کیلئے پھرمتحرک

  

واشنگٹن(آن لائن) پاکستان نے افغان جنگ کے جلد خاتمے اور خطے میں امن کی بحالی پر بات چیت کیلئے چار فریقی تعاون گروپ ( کیو سی جی) کا اجلاس 16 اکتوبر کو عمان کے دار الحکومت مسقط میں طلب کر لیاہے۔افغانستان میں امن و استحکام کو بحال کرنے کیلئے پاکستان، امر یکہ ، چین اور افغانستان پر مشتمل چار فریقی گروپ کا پہلا اجلاس گزشتہ برس جنوری میں منعقد کیا گیا تھا تاہم اب تک اسکے 5 اجلاس منعقد ہو چکے ہیں جبکہ آخری مرتبہ گروپ کا اجلاس پاکستان میں مری کے مقام پر مئی16ء میں منعقد کیا گیا تھا۔وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اپنے حالیہ دورہ امریکہ کے دوران واشنگٹن میں وائس آف امریکہ (وی او اے) اردو میں گفتگو میں کہا تھا پاکستان مسقط میں منعقدہ اجلاس میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے گا جبکہ افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش بھی کی جائے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا اسوقت طالبان پر پاکستان سے زیادہ روس کا اثر موجود ہے۔

پاکستان متحرک

مزید :

کراچی صفحہ اول -