جمہوریت کے نام پر عوام سے مذاق ہورہا ہے، ڈاکٹر محمد افضل
ہیڈراجکاں(نامہ نگار) حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، پاکستان میں جمہوریت کے نام پر لوٹ مار کا بازار گرم ہے ، عوام سے جمہوریت کے نام پر مذاق ہو رہا ہے ، انصاف کے اداروں پر شریف مافیاء کا قبضہ ہے ،، حکمران عوامی فلاح و بہبود کے بجائے امیروں کے مفاد میں پالیسیاں بنا رہے ہیں، ملک معاشی بد حالی کا شکار، مہنگائی، بے روزگاری، لوڈشیڈنگ، اور کرپشن نے ملک وقوم کو بد حال کر دیا ہے ، (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )
ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ق) کے ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر محمد افضل نے گزشتہ روز چودھری غلام حیدر پرھاڑ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کے دوران کیا، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں وسائل کی کمی نہیں حکمرانوں کو اپنی شاہانہ طرز زندگی کو ختم لوٹ مار کا بازار بند اور بیرونی قوتوں سے ڈکیٹیشن لینے کا سلسلہ ختم کر نا ہو گا،ہمیں قرضوں سے نجات کیلئے اپنے قدرتی وسائل کو بروئے کار لانا ہوگا، قرضے ملکی معیشت میں استحکام کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں ۔چودھری شفیق سدھو، چودھری افضل نمبردار،چودھری مشتاق الہی، نعیم ارشاد چودھری، ندیم ارشاد چودھری،کونسلر چودھری عمران اصغر،حاجی عابد سندھو،فاروق گورائیہ،اصغر علی چودھری سابقہ نائب ناظم بھی اس موقع پر موجود تھے ۔