ہمارا منشور اقتدار نہیں عوام کی خدمت ، مسائل حل کرانا ہے، قسور کریم لنگڑیال

ہمارا منشور اقتدار نہیں عوام کی خدمت ، مسائل حل کرانا ہے، قسور کریم لنگڑیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چوک مکول( نامہ نگار) ہمارا منشور اقتدار نہیں بلکہ اپنے حلقہ کی عوام کی خدمت کرنا اور عوام کے درینہ مسائل کو حل کرنا ہے ان خیالات کا اظہار پی پی 257 مظفرگڑھ سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے وصوبائی پارلیمانی سیکٹری اورسیز پاکستانی ملک قسور لنگڑیال نے مسہ سندیلہ کے رہائشی عباس بھٹہ کے بھتیجے کی تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ مسلم ن کی حکومت صرف (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )
عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کے حل کے لیے دن رات محنت کر رہی ہے جسکی وجہ سے عوام میں مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں دن با دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور جنوبی پنجاب کے دیہی علاقوں میں ترقیاتی کام بہت تیزی سے جاری ہیں آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔بعد اذاں وائس چیئرمین یونین کونسل اترا سندیلہ اللہ وسایا بلوچ کی آڑھت سنٹر ہیڈ بکائنی پر ان سے ملاقات کی اللہ وسایا بلوچ نے لنگڑیال گروپ کی قیادت اور حلقہ میں جاری ترقیاتی کاموں کو سراہتے ہوئے کہا کہ لنگڑیال گروپ آئندہ عام انتخابات میں مخالفین کو بھرپور شکست دے گا۔